جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہونے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار،مقدمہ درج

February 06, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس بھرتی کے لئے جعلی ڈومیسائل بنانا مہنگا پڑھ گیا،قائد آباد پولیس کانسٹیبل کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،کانسٹیبل عبید خان جعلی ڈمیسائل بنواکر پولیس میں بھرتی ہوا تھا،انکوائری کمیٹی نے دستاویزات چیک کروائیں تو جعلی نکلیں،ڈی سی آفس ملیر کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈی سی آفس میں کانسٹیبل کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔