50 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزم پولیس حراست سے فرار، افسر سمیت 4 اہلکار زیرحراست، تحقیقات شروع

February 06, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ملیر انوسٹیگیشن پولیس ملیر کینٹ کی غفلت اورنااہلی کےبا عث پولیس حراست سے ملزم فرار ہوگیا،غفلت ولاپروائی برتنے پرایک افسراور 4 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق انوسٹی گیشن ملیر کینٹ پولیس کی حراست سے ملزم شاکر فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس کی دوڈریں لگ گئی ، پولیس تاحال مفرور ملزم کو دوبارہ گرفتارنہیں کرسکی، ،یادرہے کہ مذکورہ مفرور ملزم کو گزشتہ جمعے کے روز عزیز بھٹی پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا ،جسے تفتیش کے لیے ملیر کینٹ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم شاکرنے 16 نومبر کو50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی اور اس حوالے سے اسے ملیرانوسٹی گیشن ملیر کینٹ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم کو ملیر کینٹ انوسٹی گیشن پولیس نے کورٹ میں پیش کرنے کے بعدعزیز بھٹی تھانے کے قریب موجود تھے۔