انشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں

February 06, 2023

بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا۔

انشا آفریدی نے اس پُر مسرت موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کے شلوار قمیض اور واس کوٹ پہنا۔

انشا کے اس خوبصورت جوڑے کی تفصیلات جاننے کے لیے جنگ ویب نے برانڈ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ جوڑے کی قیمت8 لاکھ ہے۔

انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لئے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جس میں وہ انتہائی پُرکشش دکھائی دیں۔


3 فروری کوانشا آفریدی کا نکاح قومی ٹیم کے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔