انتہا پسند بھارتی تلک نہ لگوانے پر مسلمان کرکٹرز کے پیچھے پڑ گئے

February 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں محمد سراج اورعمران ملک کو ماتھے پر تلک نہ لگوانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی انتہا پسند دونوں کے پیچھےپڑ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ہوٹل میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

استقبالیہ پر بھارتی کھلاڑیوں کا استقبال روایتی تلک لگا کر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلمان کھلاڑیوں محمد سراج اور عمران ملک سمیت کچھ دیگر ہندو کھلاڑی بغیر تلک لگوائے گزر گئے تاہم ہندوؤں انتہاپسندوں نے مسلمان کھلاڑیوں کیخلاف مہم شروع کردی۔

ہندو انتہاپسند صارف نے ٹوئٹ میں کہا دونوں کھلاڑیوں کو تلک لگوانا چاہیے تھے وہ بھارت کے کھلاڑی ہیں پاکستان کے نہیں ہیں۔