یواین قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کا حق دیا جائے، مقررین

February 07, 2023

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں سفارت خانہ پاکستان میں ناظم الامور عدیل خان آفریدی کی زیر سرپرستی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں ہر شعبہ سے وابستہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کرکے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیاتقریب کا آغاز محسن بلوچ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قونصلر شیراز علی نے ادا کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ کمیونٹی ممبران پاک فرینڈز آسٹریا کشمیر افیئرز کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ملک شوکت اعوان،پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر قمر حسین چوہدری،ادارالمصطفیٰ سنٹر کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی،پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور سابق سفارتکار حیات مہدی نے اپنے خطابات میں کہا کہ اقوام متحدہ سے اپنے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں کے ذریعے کشمیری عوام حق خود ارادیت کشمیری منتظر ہیں۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کرائی جائے۔ناظم الامور عدیل خان آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس سے قبل صدر عارف علوی ،وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغامات قونصلر شیراز علی ،ناظم الامور عدیل خان آفریدی نے پڑھ کر سنائے۔