نیو پورٹ: بیٹی پرچرڈ 57 سال بعد بھی فارمیسی میں کام کر رہی ہیں

February 07, 2023

لندن (پی اے) ایک 89سالہ خاتون ایک فارمیسی میں گزشتہ 57سال سے کام کر رہی ہیں مگر ان کا اب بھی ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔وہ 1965 سے نیوپورٹ، بیٹوز میں واٹکن ڈیوس سے وابستہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہر روزڈیوٹی پر حاضر ہونے پر خوشی ہوتی ہے چانسلر جیریمی ہنٹ نے کہا کہ 60لاکھ معاشی طور پر غیر فعال بالغ طلباء کا غیر متحرک ہونا ٹیلنٹ کا چونکا دینے والا ضیاع ہے۔ ویلش حکومت نے کہا کہ وہ فرمس کی مدد کرنے اور مزید جامع افرادی قوت دینے کے لئے 50سے زائد عمرافراد کو روزگار کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے۔ مسٹر ہنٹ نے لوگوں کو افرادی قوت میں واپس آنے پر غور کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو آپ کی ضرورت ہے۔ مسز پرچرڈ، جو باسلیگ، نیوپورٹ میں رہتی ہیں، روزانہ دو بسیں تبدیل کر کے کام پر پہنچتی اور واپس آتی ہیں۔ وہ 13 سال کے سابقہ تجربے کے ساتھ 33 سال کی عمر میں واٹکن ڈیوس میں شامل ہوئیں۔ فارمیسی کو مسٹر ڈیوس چلاتے تھےاور بعد میں ان کے بیٹے کرسٹوفر نے اسے سنبھال لیا۔ محترمہ پرچرڈ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جب میں نے فارمیسی میں کام شروع کیا تو کرس پیدا ہوچکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپریل میں 90سال کی ہو جائیں گیلیکن ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے لوگوں کو ریٹائر ہوتے اور ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔ 66سالہ جان ایونز50 برسوں سے پب کے مالک ہیں جبکہ وہ 20 برسوں سے کیرنارفون، گیونیڈ میں بلیک بوائے ان کے اونر ہیں۔ انہوں نے 11 سال کی عمر سے اپنے دادا اور والد کے لئے پبس اور ہوٹلوں میں کام کیا۔ اس سوال پر کہ کیا انہوں نے ریٹائر ہونے پرغور کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت جس طرح سے معیشت چل رہی ہے، ہم اسے کچھ دیر تک جاری رکھیں گے۔ میرا خیال ہے کہ اگر آپ کام کرتے رہیں تو اس سے دماغ متحرک رہتا ہے اور اس صنعت میں یہ جسم کو بھی متحرک رکھتا ہے۔ ویلش حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کام پر رہنے کے لئے پرانے کارکنوں کی مدد کرنا آجروں کو ہنر کا ایک بھرپور ذریعہ فراہم کرتا ہے، اسی لئے ہم بوڑھے لوگوں کے لئے پروگراموں سے لے کر انھیں دوبارہ تربیت دینے، نئی مہارتوں کو فروغ دینے اور خراب صحت پر قابو پانے میں مدد کے لئے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔