نمک کی آڑ میں 23 کروڑ روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

February 07, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز حکام نے نمک کی آڑ میں23کروڑ روپے کی منشیات(ایمپتھیٹا مائن) یو اے ای اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ایک ملزم گرفتار،ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز حکام کو ملنے والی اطلاع پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر دبئی کے لئے بک کردہ نمک کے ایک کنسائنمنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی توگرین چینل کے ذریعے کلئیر ہونے والے کنسائمنٹ سے 23کلو منشیات برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔