سرکاری محکموں کے گریڈ 18 کے افسران ترقی کورس کے لئے نامزد

February 07, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف سرکاری اداروں کے 8گریڈ 18کے افسران کو رواں ہفتے شروع ہونے والے ترقی کورس ایم سی ایم سی میں شرکت کے لیے نامزد کر دیا ہے. ڈپٹی سیکریٹری مسز عالیہ اسد کے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جن افسران کو نامزد کیا گیا ہے ہے ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈائریکٹر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران علی، وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد خان، نیشنل اسمبلی سیکریٹریٹ کے سیکشن آفیسر شہر یار خان، بلوچستان حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالخالق، اور اضافی نامزدگیاں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سمیع اللہ فاروق اور پولیس سروس آف پاکستان کے ڈویژنل پولیس افسر چکوال کامران نواز اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس فراز احمد شامل ہیں۔