روس کی میزبانی میں افغان صورتحال پر علاقائی سکیورٹی اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا

February 07, 2023

کابل (اے پی پی) روس کی میزبانی میں افغانستان کی صورتحال پر سینئر علاقائی سکیورٹی حکام کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ پاکستان، بھارت، چین ، ایران شرکت کرینگے، طالبان کا افغان حکومتی نمائندہ بھی شامل کرنے کا مطالبہ، افغان میڈیاکے مطابق روسی سفیر ضمیر کابلوف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے وسطی ایشیائی سکیورٹی حکام کا اجلاس آئندہ ہفتے روس میں ہو گا ، جس میں پاکستان، بھارت اور چین شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ایران کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شرکت کریں گے۔