آزمائش کی گھڑی میں ترکیہ کے بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، کرن بلوچ

February 07, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوور سیز پاکستانیز و انسانی ترقی کرن بلوچ نےایک بیان میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اورآزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ترکیہ میں جانی و مالی نقصان پر دلی رنج ہوا،ہمارے دل زلزلے سے متاثرہ ترکیہ ،شام اور لبنان کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیںجو عالمی قدرتی آفت کا شکار ہوئےہیں۔پاکستانی عوام کو یہ یاد ہے کہ 2005کے تباہ کن زلزلے میں ترکیہ پاکستان کی مدد کیلئے سب سے آگے تھا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں ترکیہ اور شام کے متاثرہ عوام کو طبی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لئے آگے آئیں۔عالمی برادری کو متاثرہ عوام کی مدد کیلئے فوری طورو پر آگے آنا چاہئے، پاکستان پیپلز پارٹی آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کیساتھ کھڑی ہے۔