ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، آسٹریلوی ہائی کمشنر

February 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آسٹریلیین ہائی کمشنر برائے پاکستان مسٹر نیل ہاکنز کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ۔ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے بریفنگ دی۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پانی کی اہمیت کے حوالے سے قرآن پاک میں بھی بیشتر دفعہ ذکر آیا ہے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا رویوں میں مثبت تبدیلی کرکے ہمیں پانی بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔سیراب ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کو جدید رجحانات سے ہمکنار کرکے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کو معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر منور حسین کاظمی نے کہا کہ جدید رجحانات سے آراستہ کرنے کے لیے زرعی ماہرین،کاشتکار اور پالیسی میکرز کو مضبوط کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ڈاکٹر حماد ندیم،ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر تنویر الحق،ڈاکٹر آصف رضا،ڈاکٹر ناصر ندیم ڈاکٹر غفار اور یونیورسٹی کے آسٹریلین ایلومنائ بھی موجود تھے۔