اشیاء خوردونوش کی قلت، ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھیجنے کی ہدایت

February 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے میٹروپولیٹن کارپوریشن دفتر کا اچانک دورہ۔انہوں نے تمام برانچوں کو ازخود چیک کیا، غیر حاضر افسران و اہلکاروں کی لسٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شہریوں کو سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے کام کرے۔تمام ایم او آرز کو مکمل ریکارڈ کیساتھ بریفنگ دیں۔انہوں نے ریکوری کے اہداف بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ، تجاوزات، غیر قانونی عمارات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔کمشنر گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی واضح ہدایات ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اشیاءخوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کمشنر سے ملاقات کی۔