والد کو گھر سے نکالنے کے الزام میں دو بیٹوں کیخلاف مقدمہ

February 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نےوالد کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے باہر نکالنے کے الزام میں دو بدبخت بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ مخدوم رشید کو کوٹ ربنواز کے رہائشی فوج علی نے درخواست دی کہ معمولی گھریلو جھگڑے پر اس کے دو حقیقی بیٹوں شہزاد شاہ اور جواز شاہ نے تشدد کا نشانہ بنا کر مجھےمیرے اپنے گھر سے نکال دیا۔