ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور مبینہ بندربانٹ کے خلاف ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے عدالتی فیصلے کو افسوسناک اور انصاف کے قتل کے مترادف قراردیا۔