ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم محمد جمیل سے 520گرام چرس شاہ شمس پولیس نے ملزم حقنواز سے 10لیٹر شراب بستی ملوک پولیس نے ملزم بابر عرف بوفر سے 530گرام چرس ملزم شوکت حسین سے 30لیٹر شراب شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم یاسر سے 20لیٹر شراب ملزم علی رضا سے 30لیٹر شراب بی زیڈ پولیس نے ملزم رضوان سے 20لیٹر شراب ملزم انیل عابد سے 51لیٹر شراب کوتوالی پولیس نے ملزم عمار علی خان سے 100گرام آئس ملزم مجاہد حسین سے 240گرام چرس جبکہ قادر پورراں پولیس نے ملزم شرافت سے 8لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی طریقے سے الٹریشن کرنے کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نےٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ پولیس نے اغوا کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔