• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی ، موبائل فون اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری پریشان، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ صدر کے علاقے محمد شکیل سے دو ڈاکواسلحہ کی نوک پر نقدی 20ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے محمد رضوان سے دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر 50ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے ارشد محمود سے مسلح ڈاکو نے نقدی 15ہزار چھین لی تھانہ دولت گیٹ کے علاقے منصوب شاہ اور بلال آفتاب سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے غلام حسین سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر 25ہزار و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ کینٹ کے علاقے خرم اقبال سے مسلح ڈاکو 47ہزار و موبائل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے شہباز اقبال سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی سعودی ریال و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے، تھانہ شاہ شمس اور ممتاز آباد کے علاقے محمد حمید، مقصود احمد اور کاشف سے جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین لیئے جبکہ کینٹ کے علاقے محمد احسن کی نقدی 17 ہزار و کنڈا عمیر کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے حنا کنول کا موبائل احسان الحق کا میٹر بجلی مظفر آباد کے علاقے اصغر کا لیپ ٹاپ و نقدی 1لاکھ قطب پور کے علاقے ریاض حسین کے موبائلزفونز و سامان فیصل مصطفی کے موبائلزفونز شاہ شمس کے علاقے رابعہ بی بی کی نقدی 25ہزار کمبل ڈنر سیٹ وغیرہ عون رضا کی موٹرسائیکل سعد بن جاوید کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے حافظ عامر کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے خلیل الرحمن کی نقدی و موبائل بستی ملوک کے علاقے شاہد وسیم کی بکریاں سٹی جلالپور کے علاقے رضیہ مائی کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔
ملتان سے مزید