ملتان (سٹاف رپورٹر)تعمیرات کے دوران گھر کی چھت گرنے سے ایک مزدور ملبے تلے دب گیا جسے ریسکیو نے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا، ریسکیو کے مطابق دنیاپور روڈ پر مزدور ایک پلاٹ میں ایرے ڈال رہے تھے کہ ساتھ والے گھر کا شیڈ مزدور پر گرگیا جو ملبے تلے دب گیا جسے ریسکیو نے نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔