ملتان(سٹاف رپورٹر) اے ایس ایف نے ایئر پورٹ کے مین گیٹ سے دوران چیکنگ کار سے منشیات، موبائل فونز ، انجکشن ، واکی ٹاکی اور ایرانی کرنسی برآمد کرلی، ایک شخص کو گرفتار کرکے حوالہ پولیس کر دیا، معلوم ہوا ہے کہ اے ایس ایف نے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے مین گیٹ پر دوران چیکنگ کار نمبری MLN28 کی تلاشی لی تو کار سے 30گرام کوکین، ویٹ ڈرگ، ریکسین انجکشن سمیت مختلف کمپنیوں کے انجکشنز ،کیپسولز ،مختلف کمپنیوں کی سمز موبائلزفونز ،یوایس بی پسٹل کا میگزین ،استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ سرنجیں اور ایرانی کرنسی ایک لاکھ برآمد کرلی اے ایس ایف نے کار کے ڈرائیور یاسر یونس کو تحویل میں لیں لیا گیا جبکہ کار سے محمد بابر نامی شخص کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا۔