کار کی ٹکر سے بچہ، ٹرین کی زدمیں آکرایک شخص جاں بحق

February 07, 2023

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) نشتر کالونی میں رنگ روڈ پر کارکی ٹکر سے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں کے قریب ایان رنگ روڈ کراس کررہاتھاکہ کارکی زد میں آکر شدیدزخمی ہوگیااور زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا۔مقامی پولیس نے متوفی کے چچاعباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیااور ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاکےحوالے کردی۔ مصطفی آباد میاں میر کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ، اس نے خودکشی کی یا اتفاقیہ ہلاک ہوا پولیس نے انکوائری شروع کر دی ہے۔