لاہور ہائیکورٹ میں محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

February 07, 2023

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

محمد خان بھٹی کی اہلیہ کوثر پروین نے اپنے شوہر کی بازیابی کےلیے درخواست عدالت عالیہ لاہور میں دائر کی۔

درخواست میں کوثر پروین نے استدعا کی کہ محمد خان بھٹی کو بازیاب کروا کے رہا کیا جائے، عدالتوں کا کام عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لوگوں سے قانون کے مطابق سلوک ان کا بنیادی حق ہے، لوگوں کا تحفظ ان کا آئینی حق ہے، عدالت مغوی کا پتہ لگانے کا حکم جاری کرے۔