سالیسٹرمحمد شاہد کے بھائی محمد طاہر اور چچا صادق امین وفات پا گئے

February 08, 2023

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) معروف قانون دان محمد شاہد کے بھائی 63سالہ محمد طاہر اور چچا 83سالہ صادق امین فیصل آباد میں انتقال کرگئے،مرحومین کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی،مرحومین کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک مانچسٹر میں مرحومین کیلئے قران خوانی اور ایصال ثواب کیلئے محفل کا اہتمام کیاگیا جس میں قاری جاوید اختر چشتی نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ علاوہ ازیں شیڈو وزیر افضل خان، کونسلر نعیم الحسن، کونسلر شوکت علی، غلام مصطفیٰ مغل، عامر خان، وسیم چوہدری، طاہر چوہدری سالیسٹر شعیب پسوال، میاں نعیم اختر، ہارون افضل کھٹانہ، محمد خرم نیاز، چوہدری عبدالکریم ڈپٹی لیڈر آف راچڈیل، کونسلر عدالت علی، جعفر اقبال، فاروق احمد، ڈاکٹر طارق چوہان، عمر برولہ، سالیسٹر محمد نعیم، میاں محمد یونس، چوہدری مظہر، محمد منشا، قمر زمان بھٹی، امجد ڈار، کونسلر عابد چوہان، حاجی مشتاق زاہدی، چوہدری نصیر ساہیوالی، شہباب مرزا، ماجد ڈار، نصراللہ چوہدری، زوہیب علی، بیرسٹر عاصم حسین، سالیسٹر محمد اقبال، محمد شاہد، سالیسٹر سید مہندی رضا، سالیسٹر میاں محمد الیاس، منصور احمد کاہلوں، عمران الحق، سالیسٹر مظہر اسلم، ظہورالحسن، سید اظہر شاہ، امجد حسین مغل، چوہدری مسرت علی، ذولفقار علی، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر طارق چوہان، ڈاکٹر حامد مشرقی اور دیگر نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔