گارڈن کے مکینوں کا گیس کی بندش پر احتجاج، نشتر روڈ پر ٹریفک جام

February 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گارڈن کے مکینوں نے گیس کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے بابانوری شاہ مزارکے سامنے نشتر روڈ پر دھرنادیدیا،احتجاج کے باعث نشتر روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا۔ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔