آئی ایل ٹی 20، گلف جائنٹس لاسٹ فور میں شامل، شارجہ کو شکست

February 08, 2023

دبئی (عبدالماجدبھٹی) ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پلے آف کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے۔گلف جائنٹس، ایم آئی امارات، دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز نے آخری چار ٹیموں میں جگہ حاصل کی ہے۔ پلے آف میں گلف جائنٹس کا مقابلہ ڈیزرٹ وائیپرز اور آیم آئی ایمرٹس کا مقابلہ دبئی کیپٹلز سے ہوگا۔لیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئن ٹیم کو سات لاکھ جبکہ رنر اپ کو تین لاکھ امریکی ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ لیگ کے تیسویں میچ میں گلف جائنٹس نے ڈیوڈ ویزا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت شارجہ واریئرز کوشکست دیدی۔شارجہ میں ٹاس ہارنے کے بعد وایئرز کی ٹیم صرف 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویزا نے4اوورزمیں15رنز دے کر5وکٹیں حاصل کیں۔ وہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔ٹام کوہلر نے19گیندوں پر سب سے زیادہ32رنز بنائے۔ محمد نبی نے21، مارکس اسٹوئنس نے 17 اور نور احمد نے10رنز بنائے ۔ گلف جائنٹس نے21گیندیں قبل3وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا۔ گرینڈہوم نے35رنز بنائے۔