ترکیہ زلزلہ: کئی کھلاڑی ملبے تلے دب گئے، فٹبال گول کیپر جاں بحق

February 08, 2023

استنبول (جنگ نیوز) ترکیہ فٹبال ٹیم کے گول کیپر ایوب ترک اسلانزلزلے میں ملبے تلے پھنس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دریں اثناگھانا کے فٹبال پلیئر کرسچین آٹسو کو ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔31 سالہ کرسچین آٹسو نے ستمبر میں ترک سپر لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق فٹبالر کی ٹانگ زخمی ہے جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا تھا۔ خدشہ ہے کہ مردوں کی والی بال ٹیم اور لڑکیوں کی انڈر 14 والی بال ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔