اے این ایف نے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے تین ہزار کلو سے زائد چرس قبضے میں لے لی

February 08, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اے این ایف بلوچستان نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے تین ہزار کلو سے زائد چرس قبضے میں لے لی اے این ایف ذرائع کے مطابق اے این ایف حکام کو خفیہ اطلا ع ملی تھی کہ اسمگلرز بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہے جس پر اے این ایف کی پانچ ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے تین ہزار گیارہ سے سے زائد چرس قبضے میں لے لی ذرائع نے بتایا کہ پکڑ ی جانے والی چرس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔