سانحہ پشاور پر پوری قوم غمزدہ ہے، صلاح الدین

February 08, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران دکانداران اکبر پورہ کے صدر صلاح الدین ‘جنرل سیکرٹری سید منصف شاہ اور اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان نے کہا ہے کہ پشاور پولیس ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ہونے والے خود کش حملہ میں شہید ہونے والے پولیس افسروں اور جوانوں کی شہادت بہت بڑا المناک سانحہ ہے اور پوری قوم اس پر غمزدہ ہے ۔انہوں نے پولیس شہدا سے یکجہتی کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے جانوں کے نذرانے دے کر قربانی کی لازوال مثال قائم کر دی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کے پورے ملک کے عوا م کی طرف سے سراہا جارہا ہے امن عوام کی ضرورت ہے اور عوام امن کے لئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔