ملک بدترین اخلاقی بحران کا بھی شکار ہے، گنڈاپور

February 08, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان معاشی ہی نہیں بدترین اخلاقی بحران کا بھی شکار ہے۔ سیاسی مخالفین کے لئے پاکستان کو عقوبت خانہ نہ بنایا جائے۔گزشتہ روز مرکزی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کیلئے سینیٹ میں دعائے مغفرت نہ ہونے دینا بداخلاقی ہے۔ چیئرمین سینیٹ اس کوتاہی کا ازالہ کریں۔