یو ایچ ایس، امتحانی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ معطل

February 08, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے امتحانی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ معطل کردیا۔ منگل کے روز ترجمان یو ایچ ایس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ نگران وزیر صحت کی ہدایت پر فیسوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ فیسوں میں 10 گنا اضافے کی خبرمیں کوئی حقیقت نہیں۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق فیسوں پر از سر نو غور کیا جائے گا۔