لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم تھانہ شفیق آباد کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور تقریباً ڈیڑھ سال قبل فائرنگ کرکے محمد موسیٰ اور علی رضا کو قتل کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں روپوش ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن فرحت عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔