• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت خانم ہسپتال کراچی کا افتتاح 29 دسمبر 2026 کو ہوگا، ڈاکٹر عاصم یوسف

کراچی ( پ ر)شوکت خانم ہسپتالوں کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے آج شوکت خانم ہسپتال کراچی کی سائٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا افتتاح ان شاء اللہ 29 دسمبر 2026 کو ہوگا۔ انہوں نے ملک میں کینسر کے بڑھتے ہوئے بوجھ، شوکت خانم کے طریقہ علاج اور کراچی ہسپتال کی تکمیل کی جانب پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال کینسر کے تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں، جبکہ تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار افراد اس مرض کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
لاہور سے مزید