لاہور(کورٹ رپورٹر )صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب رانا ظفر اقبال ایڈووکیٹ،سینیئر نائب صدر ناصر چوھان ایڈووکیٹ اور ترجمان پنجاب فائزہ عباسی ایڈووکیٹ نے خیبرپختونخواہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے،انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی، عوام کے تحفظ اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ خوش آئند ہے، وکلاء آئین پاکستان کے ساتھ ھیں اور تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔