لاہور(کرائم رپورٹر)منگنی ٹوٹنے کے رنج میں نوجوان لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو فیصل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ملزم عمار سے ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی۔ ملزم نے لڑکی کو بہانے سے باہر ملاقات کے لیے بلایا اور مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔