• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار کوآپریٹو کا اختیار محکمہ اینٹی کرپشن استعمال نہیں کر سکتا، لاہورہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد جواد ظفر نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تنازعات میں محکمہ اینٹی کرپشن کی براہ راست انکوائری پر پابندی سے متعلق حکم جاری کر دیا۔ عدالت نےقرار دیا ہے کہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایکٹ کی دفعہ 63کے تحت رجسٹرار کوآپریٹو کی سفارشات کے بغیر کوئی پراسیکیوشن شروع نہیں ہو سکتی، عدالت نے استفسار کیا کہ جب قانون میں واضح ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو براہ راست انکوائری کا اختیار نہیں تو پھر لوگوں کو کیوں تنگ کیا جا رہا ہے؟جو اختیار رجسٹرار کوآپریٹو کا ہے وہ محکمہ اینٹی کرپشن استعمال نہیں کر سکتا۔
لاہور سے مزید