لاہور (نیوزرپورٹر ) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے پیٹرولیم لیوی، ظالمانہ ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف منعقدہ شاندار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان میں جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکن دن رات عوام کے درمیان میدان عمل میں موجود ہیں اور اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔