• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگوں اور ممنوعہ ڈور کی سپلائی ناکام، 3 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشتبہ افراد و گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق مجاہد اسکواڈ نے ناکہ گلویڑہ اور شیرا کوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور ممنوعہ ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان فیصل، نعمان اور علی حیدر کے قبضے سے 100 سے زائد پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 26 چرخیاں برآمد ہوئیں۔
لاہور سے مزید