IMFسے معاہدہ شہباز حکومت نے کیا، خمیازہ عوام بھگت رہے، PTI

February 08, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سابق وزیر میاں محمود الرشید سے رانا تنویر سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ۔اس موقع پر میاں محمود الرشید اور رانا محمد تنویر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ شہباز حکومت نے کیاجس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں ۔ادھرپی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز محمود،زبیر نیازی ، اویس یونس اورجمشید اقبال چیمہ نےزمان پارک میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام دشمنی کی تمام منازل طے کر چکی ۔دریں اثناء تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی این اے130کی یوسی 49 میں ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری داتاگنج بخش ٹاؤن چوہدری عبدالغفورپپو، یوسی صدر اور علی عامرسمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یاسمین راشد نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت صحت کارڈ کی سہولت ختم کرنا چاہتی ہے جو ہم ہونے نہیں دیں گے۔شہبازشریف پاکستان کابیڑہ غرق کرنے میں کوئی کثرنہیں چھوڑ رہا۔بعد ازاں پارٹی دفتر جیل روڈ میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے مختلف اضلاع سے آئے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔