شہر بھر میں ڈاکے، مانگا منڈی، گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ لوٹ لئے

February 08, 2023

لاہور،مانگا منڈی(کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ مانگا منڈی میں مسلح ڈاکوؤں نے رانا اظہر کے گھر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے ،جوہر ٹاؤن میں نامعلوم چور حماد کے گھر سے 2لاکھ روپے ،کپڑے ، گھڑیاں اور موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے ، شمالی چھاؤنی میں ڈاکو اعجاز کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے، بادامی باغ میں فیروز خان سے27ہزار روپے اور موبائل، لوئر مال میں ادریس سے 70ہزار روپے اور موبائل ، ساندہ میں جاوید سے 20ہزار روپے اور موبائل ، مزنگ میں شہباز سے 12ہزار روپے اور فون، نشتر کالونی میں سجیل داس سے 3ہزار روپے اور موبائل فون ، ریس کورس میں عمار سے 60ہزار روپے اور موبائل ، جنوبی چھاؤنی میں امتیاز سے 5ہزار روپے اور موبائل، اچھرہ میں مزمل سے 15ہزار و فون ، اقبا ل ٹاؤن میں ڈاکوہارون سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،کوٹ لکھپت گجر کالونی میں ڈاکوؤں نےدوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ماں بیٹے 32سالہ دانش اور50سالہ رضیہ بی بی کوزخمی کر دیا۔ نواب ٹاؤن،چوہنگ، ڈیفنس، جنوبی چھاؤنی، ماڈل ٹاؤن، ملت پارک، راوی روڈ سے گاڑیاں اور پرانی انارکلی ، ساندہ ، بھاٹی گیٹ ، لوئر مال ، جوہر ٹاؤن،مزنگ، ہنجروال، لیاقت آباد، بھاٹی گیٹ اور گارڈن ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔