تحریک کشمیر لوٹن کے زیر اہتمام مدینہ مسجد میں یکجہتی کشمیر پروگرام

February 09, 2023

لوٹن (نمائندہ جنگ) یوکے اسلامک مشن کی اوک روڈ پر واقع مدینہ مسجد میں صدر تحریک کشمیر لوٹن چوہدری محمد رمضان اور خطیب علامہ محمد اقبال اعوان کے زیر انتظام یکجہتی کشمیر کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ شاہد محمود کی تلاوت سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان میزبان علامہ محمد اقبال اعوان، خطیب مرکزی جامع مسجد لوٹن علامہ حافظ اعجاز احمد، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ حاجی چوہدری محمد قربان، تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، صدر تقریب چوہدری محمد رمضان، ممتاز شخصیات اقدس مغل ، مقصود انور، عابد ملک ، شوکت ملک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مختلف رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے اس کو ایکسپوز کیا جائے۔ نظامت چوہدری زاہد اقبال نے کی۔