حکومتی دھمکی بے سود، پنجاب کے کئی شہروں میں پٹرول کی قلت برقرار

February 09, 2023

لاہور(ایجنسیاں)کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن جمعہ 10فروری سے تین روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ادھرحکومتی یقین دہانی اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی دھمکی بھی بے کار گئی‘پٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں نے پنجاب کے مزید کئی شہروں کو اپنی لالچ کی لپیٹ میں لے لیا۔سرگودھا، بہاولنگر، کمالیہ، نارووال، شکر گڑھ ، گوجرہ اور منڈی بہاء الدین کے بعد لاہور بھی پٹرول کی قلت کا شکار ہوگیا ۔ شہر میں کئی پیٹرول پمپس بند ہوگئے‘کھلے پیٹرول پمپس پر موٹرسائیکل والوں کو 400 روپے اور کار والوں کو 4 ہزار سے زیادہ کا پیٹرول فراہم نہیں کیا جارہا۔