گیس بلوں میں سلومیٹر چارجز اور جرمانے عدالتی فیصلوں کے برعکس ہیں، جمعیت ن

February 09, 2023

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ گیس بلزمیںسلوچارجز ودیگرجرمانہ لگانابلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلوں کے برعکس ہےایک طرف مہنگائی ہے دوسری جانب بجلی اور گیس کے بھاری بلز نے لوگوں کو حواس باختہ کردیاہے ملک دیوالیہ ہوونے کے قریب ہے ،محنت کشوں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کا جینا حرام ہوگیا۔انہوں نےکہاکہ بھاری بھرکم ٹیکسز عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہےپی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن آصف زرداری ،نوازشریف اور شہبازشریف عمران حکومت میں پٹرولیم کی قیمتیں 15 روپے بڑھنے پر شورمچاتے تھے مگرآج 35روپے اضافے پر خاموش ہیں۔