تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن، بڑی تعداد میں تعمیرات مسمار

February 09, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تعمیرات مسمار کر دیں۔ لہتراڑ روڈ پر 11کمرے ،53 اضافی شیڈ، 2بلاک فیکٹری 35 فروٹ سبزی کے سٹال، 19 سائن بورڈ گرا کر 6 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ جی ٹی روڈ ترنول 26 نمبر چونگی سے شروع ہونے والے آپریشن میں درجنوں ویگن کے غیر قانونی اڈے، 6سیڑھیاں، 9کھوکھے، 8کمرے ،11ٹائر شاپ، 14اضافی گیٹ،14کنٹینرز، 14 دیواریں ،10 واش روم اور 4 چھپر ہوٹل گرا کر 3ٹرک سامان ضبط کر کے 3 کلو میٹر روڈ کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا۔ سیکٹر F-11 مرکز میں بھی کاررووائی کی گئی۔ مرکز میں ریڑھی بانوں اور ٹھیلے والوں کیخلاف بھی کاروائی میں 11 ٹرک سامان ضبط کر کے پارکنگ ایریا اور عوامی گزر گاہ کو تجاوزات سے آزاد کرا لیا گیا۔ سیکٹر F-10 مرکز ، بری امام کے علاقہ میں آپریشن سمیت پارک روڈ چٹھہ بختاور تا راول ڈیم چوک تک روڈ کے دونوں اطراف درجنوں فروٹ سٹال مسمار کئے گئے۔