مہنگائی مارچ عوامی اُمنگوں کا ترجمان ہوگا، میاں اسلم

February 09, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور تا راولپنڈی 3روزہ مہنگائی مارچ عوامی اُمنگوں کا ترجمان ثابت ہو گا۔ اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ شرائط قوم کے سامنے رکھی جائیں۔ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا ایکسپوز ہو گیا۔ غریب قوم مزید قربانیاں نہیں دے سکتی اب کی بار حکمران اشرافیہ قربانی دے۔