تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں فائرنگ کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

February 09, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق حبیب کالونی پھاٹک کے قریب رات گئے چار موٹر سائیکل سوارملزموں نے پولیس پارٹی پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،، زخمی ڈاکو کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی جس سے موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد ہوا۔ملزم کیسے زخمی ہوا اس بارے پریس ریلیزمیں کچھ نہیں بتایاگیا،پولیس کے دعوے کے مطابق گرفتار ملزم نے 2021 میں پمپ پر واردات کے دوران گارڈ اسحق جبکہ پمپ پر ایک اور واردات کے دوران کیشئیر کو قتل کر دیا تھا، ملزم نے واردات کے دوران سردار مسیح نامی شہری کو قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔