واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی راولپنڈی کا کنزیومر سروے کروانے کا فیصلہ

February 09, 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی کی جانب سے کنزیومر سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور جپہ کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے بتایا کہ واسا نے گزشتہ ماہ ریکارڈ 8کروڑ سے زائد کا ریونیو ریکور کیا۔ نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔