ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کا اردل روم، پولیس اہلکاروں کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت

February 09, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن نےاردل روم کا انعقاد کیا، ڈی جی خان ریجن کے پولیس ملازمین کی محکمانہ سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، احکامات سنائے اور ملازمینکو عوام الناس کی بھلائی اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے محنت، ایمانداری و جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی، انہوں نے ملازمین کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ کوئی بھی پولیس افسر، ملازم محکمانہ یا ذاتی کام کے سلسلے میں کسی بھی وقت پیش ہو سکتا ہے، ان کےدفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ عوام کی خدمت اور پولیس ملازمین کی بہبود اولین ترجیح ہے، انہوں نے دفتری سٹاف کو ہدایت کی کہاور تمام توانائیاں شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے صرف کی جائیں تاکہ ہر حقدار کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔