چوری و ڈکیتی کی 50سے زائد وارداتیں، بیشتر شہری نقدی، موبائل فونز سے محروم

February 09, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی 50 سے زائدوارداتوں میں شہری قیمتی سامان، 12 موٹر سائیکلوں،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہو گیے جب کہ ضلعی پولیس پی ایس ایل کی سکیورٹی پر مصروف، تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر اسلحہ کے زور پر اللہ رکھا، اسامہاور اللہ دتہ سے موبائل فونز اور نقدی چھین لی، پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میںڈاکوؤں نے علی محمد، حامد اور اشفاق احمد سے موبائل فونز،سامان اور نقدی چھین لی،پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے بلال شاہ اور انوش سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے چھین لیے،پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے امیر سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ الپ کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے انصر علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سے ڈاکوؤں نے مظہرعباس سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے جمشید سے ہزاروں روپے اور موبائل فون جب کہ ممتاز آباد پولیس کے علاقے صابر اقبال سے دو ڈاکوؤں نے ہزاروں روپےاور موبائل فون، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں پانچ ملزمان نے بشیر احمد سے ایک لاکھ تیس ہزار کی نقدی، پولیس شاہ رکن عالم کے علاقے میں دو ڈاکو نے زین سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے علی حیدر، تنویر احمد اور اعجاز کے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، موبائل فونز اور نقدی چور ی کرکے لے گئے، پولیس تھانہ الپکے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اختر رضا، محمد حسن، امجد اور قیوم کے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کر لئے، پولیس تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے غلام عباس ، عادل ،ارشد اور سمیع الحق کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چور ی کرکے لے گئے جب کہ دیگر چوری کی مختلف وارداتوں میںشہری 12 موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سامان سے محروم ہو گئے۔