نیو کراچی گودھرا سے معمر خاتون کی لاش ملی

March 19, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی گودھرا سے معمر خاتون کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے گودھرا چوک کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی دارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لیکر اسے عباسی اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 65 سال کے قریب ہے۔