واجبات کی ادائیگی، کے ایم سی ریٹائرڈ ملازمین سے اجتماعی بددعاؤں کی درخواست

March 19, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میونسپل ورکرز ٹریڈیونینزالائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، مرکزی قائدین اشرف اعوان،جاوید بلوچ،گل اسلام، حبیب الرحمٰن اعوان،وارث گلناز،راجہ عاصم شہزاد،یوسف انجم،منظور تنولی اور عمران علی نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر 2016 سے ریٹائر اور وفات پاجانے والے ملازمین کے لواحقین کو ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پھر ریٹائرڈ ملازمین اور بیوہ پنشنرز سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد رمضان المبارک سے قبل کے ایم سی ہیڈ آفس کے سبزہ زار پر اجتماعی بددعائیں کے ایم سی افسران خصوصاً فنانس افسران کو دینے کےلئے خصوسی عبادات کا اہتمام کریں۔