• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،ناموں کی تشہیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا کے نادھندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، فہرستیں تیار کرکے ان کی تشہیر کا عمل شروع کر دیا گیا ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد دانش کی ہدایت پر 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کے نادھندگان کی فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں واسا کی حدود میں مختلف یونین کونسلوں میں 50 ہزار سے زائد کل 334 نادھندگان کے نام شامل ہیں جو کہ 2 کروڑ 25 لاکھ 63 ہزار 715 روپے کے ڈیفالٹرز ہیں اور ایسے تمام نادھندگان کے ناموں کی تشہیر کا عمل شروع کر دیا گیا ہے سوشل میڈیا جس میں واٹس ایپ ، فیس بک ،ٹوئیٹر یوٹیوب و دیگر ذرائع پر ایسے نادھندگان کے نام پبلک کر دیئے گئے ہیں واضح رہے کہ نادھندگان کے خلاف کارروائی کے لیے خاص پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت ان کے سیوریج ، واٹر سپلائی کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ان کی جائیدادوں کو بھی سیل کیا جائے گا اور ان کے چالان تیار کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ واسا کی عدالت میں بھی بھیجوائے جائے گے۔
ملتان سے مزید