ایک میڈیکل سٹور سربمہر، دوسرے کا چالان

March 19, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ انسپکٹر شجاع آباد ٹائون نے بغیر لائسنس چلانے پر ایک میڈیکل سٹور کو سیل کیا جبکہ بغیر وارنٹی کے ادویات فروخت کرنے پر دوسرے میڈیکل سٹور کا چالان کر دیا جب کہ ایک میڈیکل سٹور سے ادویات کے نمونے لیکر تجزیہ کیلئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیئے۔